ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک، 24 گھنٹے کے دوران 20 اموات، 3669 نئے مریض

ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک، 24 گھنٹے کے دوران 20 اموات، 3669 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 99 ہزار 40، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 290، خیبر پختونخوا میں 80 ہزار 37، بلوچستان میں 19 ہزار 342، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972، اسلام آباد میں 52 ہزار 86 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 704 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 98 لاکھ 17 ہزار 491 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 498 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 83 ہزار 538 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 423 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 20 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 863 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 982، سندھ میں 4 ہزار 479، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 215، اسلام آباد میں 545، بلوچستان میں 203، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 336 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔