کراچی: (دنیا نیوز) اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی لیڈی کمانڈوز کا خصوصی دستہ سندھ پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے23 مارچ کو اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ میں پہلی مرتبہ شرکت کرے گا۔
ڈی آئی جی سکیورٹی مقصود احمد نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان پریڈ میں ایس ایس یو لیڈی کمانڈوز کی شرکت سندھ پولیس کے لئے باعث فخر ہے۔۔ پاکستان وہ جگہ ہے جہاں ہم فخر کیساتھ رہتے ہیں اور ہمیں آزادی اظہار رائے کا پوراحق حاصل ہیں۔
ڈی آئی جی مقصود احمد نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی آزادی کی قدر کرنی چاہیئے اور باہمی ہم آہنگی اور امن کو اپنانا چاہیئے۔ امید ہے کہ پاکستان روز بروز ترقی کرے گا اور اسکے قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید مضبوط اورمستحکم ہوں گے۔