اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ آج تجدید عہد وفا کا دن ہے، ریاست مدینہ کی طرح پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کا عزم کرتے ہیں۔
یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں نے ہندوتوا ذہنیت سے آزادی کیلئے علیحدہ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا، ہمیں قائداعظم کے اتحاد، عقیدے اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کے دن غیر قانونی مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں، حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، آئیں پاکستان کو ریاست مدینہ کے مترادف، ترقی پسند اور خوشحال ریاست بنانے کے عزم کی تجدید کریں۔
عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، کورونا کا سامنا کرنے کیلئے مضبوط رہنے کی ضرورت ہے۔