اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر مایوسی کا اظہار کر دیا۔ مولانا نے آصف زرداری اور نوازشریف کو پیغام دیا کہ بچوں کو سمجھائیں وہ بچگانہ سیاست نہ کریں۔
پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طے ہوا تھا 4 اپریل سے قبل کوئی کسی کے خلاف متنازعہ بیان نہیں دے گا، بلاول اور مریم سمیت دیگر رہنماؤں کے حالیہ بیانات پر بہت مایوسی ہوئی ہے، جو فیصلے پی ڈی ایم اجلاس میں ہوئے تھے ان پر عمل ہونا چاہیے، استعفوں اور لانگ مارچ پر پی پی نے خود وقت مانگا اس لیے سب انتظار کریں۔
سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو مشترکہ فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے، فیصلہ کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی نشست نون لیگ کی ہے، امید ہے پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں کا احترام کرے گی۔ دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ تمام معاملات مل جل کر حل کریں گے۔