تازہ ترین
  • بریکنگ :- شہزاداکبربتادیں انہیں عمران خان نےنکالاہےیااستعفیٰ دیا؟شاہدخاقان
  • بریکنگ :- ساڑھے 3سال بعدپتہ چلابچہ نالائق تھا،اسےنکال دیا،شاہدخاقان
  • بریکنگ :- کوئی کہتاہےوزیراعظم نےشہزاداکبرکوچارج شیٹ کردیا،شاہدخاقان
  • بریکنگ :- شہزاداکبراپنی ساڑھے 3سال کی کارکردگی سےآگاہ کریں،شاہدخاقان
  • بریکنگ :- شہزاداکبرکہتےتھےثبوتوں کے بکسےبھرےہیں،شاہدخاقان عباسی

عمران حکومت کے پاؤں اکھڑ چکے، الٹی گنتی شروع ہو گئی: قمرزمان کائرہ

Published On 25 March,2021 02:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نیب کو اپوزیشن کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے، تمام سیاسی جماعتیں بے لاگ احتساب چاہتی ہیں، عمران خان کی حکومت کے پاوں اکھڑ چکے، الٹی گنتی شروع ہو گئی۔

پی ڈی ایم جماعتوں کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نیب جو کچھ کر رہا ہے یہ احتساب نہیں، ایک قانون سب پر لاگو ہونا چاہیئے، جس کےہم حق میں ہیں۔ مریم نواز کے ساتھ پیپلز پارٹی کے کارکن بھی جائیں گے، اگر روکا گیا تو ذمےداری ان پرعائد ہو گی۔ سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کر دیئے ہیں۔

لیگی رہنما رانا ثنا نے کہا کہ کل مریم نوازکی نیب پیشی پرخوف میں مبتلاہوکرحکومت نےکوئی حرکت کی توذمہ دارہونگے، مریم نواز کیخلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے۔ کرائے کے ترجمان کہتے ہیں پی ڈی ایم کی کوئی حیثیت نہیں۔ اب حکومتی ارکان کو پتہ چل گیا کہ پی ڈی ایم کی کیا اہمیت ہے، حکومت نیب کواستعمال کررہی ہے۔

رہنما جے یو آئی (ف) عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ حکومت نیب کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کر رہی ہے، م احتساب چاہتےہیں،لیکن جب احتساب کرناہےتوآٹاچینی چوراورمالم جبہ نظرنہیں آتا،یک طرفہ احتساب کوہم جوتےکی نوک پررکھتےہیں۔ڈھائی سال سےاپوزیشن پرالزامات لگاکرصرف انکااحتساب ہورہاہے۔جس کسی نے ملک وقوم کونقصان پہنچایااسکےخلاف بھرپورایکشن ہوناچاہیے۔