کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی دو کیسز میں ضمانت منظور کر لی، ملزم کو دو،دو لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کے خلاف پی ایس 88 ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی، دہشت گردی اور پولیس پر حملے کے مقدمات درج کئے گئے تھے، تجاوزات آپریشن کے دوران ہنگامہ آرائی کیس میں پہلے ضمانت منظور ہوچکی ہے۔
حلیم عادل کیخلاف گھوٹکی کے پولنگ اسٹیشن پر حملے کا کیس زیرسماعت ہے، اس کیس میں اپوزیشن لیڈر سندھ کی گرفتاری حالیہ دنوں میں ڈالی گئی تھی۔