سپریم کورٹ نے سچ کی پاسداری کرتے ہوئے ڈسکہ الیکشن موخر کیا،: فردوس عاشق

سپریم کورٹ نے سچ کی پاسداری کرتے ہوئے ڈسکہ الیکشن موخر کیا،: فردوس عاشق

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ڈسکہ الیکشن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کیں، ایک سیاسی جماعت نے ڈسکہ الیکشن متنازعہ بنانےکی سازش کی، این اے 75 ڈسکہ میں قبضہ مافیامسلط تھا، جس نے قتل کیا وہ شخص کئی کیسزمیں مطلوب تھا، یہ شخص ن لیگ کےساتھ ریلیف ملنے پر ملا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے نون لیگ کے بے بنیاد بیانیے کو بے نقاب کر دیا ہے، آج حق جھوٹ پرغالب آیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ این اے75الیکشن میں پورادن فائرنگ ہوتی رہی،ڈسکہ الیکشن میں قانون کی حکمرانی یقینی بنائی جائے۔