شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں کورونا ویکسین لگا دی گئی

Published On 26 March,2021 01:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگا دی گئی، ان کا کچھ ماہ پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے کوٹ لکھپت جیل میں ویکسین لگانے کی تصدیق کر دی۔ قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون ابراہیم ارباب ، ایم ایس جناح ہسپتال کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل پہنچے جن کی نگرانی میں شہباز شریف کو کورونا ویکسین دی گئی، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

لیگی رہنما کو ویکسین بزرگ شہری کی حیثیت میں لگائی گئی۔ ریکارڈ میں درج تاریخ پیدائش کے مطابق شہباز شریف کی عمر 69 سال 6 ماہ ہے۔ واضح رہے گذشتہ روز احتساب عدالت نے شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگوانے اور میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔
 

Advertisement