حکومت مساجد بند نہیں کر رہی، رمضان میں تراویح بھی ہوں گی: مولانا طاہر اشرفی

حکومت مساجد بند نہیں کر رہی، رمضان میں تراویح بھی ہوں گی: مولانا طاہر اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے میں مصروف ہے۔ علما نے فتویٰ دیا ہے کورونا ویکسین لگوائی جائے، کورونا ویکسین نہ لگوانے کی باتیں جہالت ہے، جس نےایک انسان کو بچایا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوتا، خطےمیں امن نہیں ہوگا۔ وزیراعظم مستقبل قریب میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔