بورے والا: کار اور ٹرک میں تصادم، بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق

Published On 01 April,2021 09:23 am

بورے والا: (دنیا نیوز) بورے والا کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کار سوار لڈن سے بورے والا جا رہے تھے۔

لڈن کی رہائشی فیملی علی الصبح بورے والا جا رہی تھی کہ ان کی کار راستے میں تیز رفتار ٹرک سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جہاں کار کو ٹرک کے نیچے سے نکالنے کے لے کرین کی مدد حاصل کی گئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں شہریار، مہوش، زرینہ بی بی، حسن، زویا اور ڈرائیور جہانگیر شامل ہیں جبکہ 2 افراد کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کا تعلق ایک خاندان سے ہے۔
 

Advertisement