لاڑکانہ: باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی، بچوں سمیت 10 جاں بحق

لاڑکانہ: باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی،  بچوں سمیت 10 جاں بحق

پولیس کے مطابق لاڑکانہ کے بائی پاس پر باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی ، حادثہ بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔ جس کے باعث 10 افراد موقع پر چل بسے، مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں سوار باراتی لاڑکانہ شہر سے دادو جارہے تھے۔ بائی پاس پر بس کی ٹائی راڈ ٹوٹی اور ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔

ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں 20 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔