سعودی فرمانروا کا صدرعارف علوی کی جلدصحتیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار

Published On 02 April,2021 04:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کووڈ۔ 19 سے جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو صدر مملکت کے نام اپنے ایک پیغام میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا کہ ہمیں آپ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہم آپ کی ہمیشہ اچھی صحت، خوشی اور جلد شفا یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کا 29 مارچ کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

قبل ازیں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں بھی اچھی صحت اور جلد شفا یابی کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام بھیجا تھا۔

 

Advertisement