سیہون شریف: ٹرک اور کار میں ٹکر سے ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق

Published On 05 April,2021 09:03 am

سیہون شریف: (دنیا نیوز) سیہون شریف میں لعل باغ کے مقام پر ٹرک اور کار میں ٹکر سے ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، لاشیں سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ منتقل کردی گئیں۔

سیہون شریف میں لعل باغ کے مقام پر سیہون سے جھانگارا جانے والی کار حادثے کا شکار ہو گئی، زوردار تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار ماں بیٹے سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی شناخت 2 سالہ آذان چانڈیو، انکی ماں عائزہ چانڈیو، مسعود چانڈیو اور سائیں بخش باریچو کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں اور سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ سے ایمبولنسز جائے وقوع پر روانہ ہوئیں، ، پولیس اور مقامی افراد نے لاشیں ہسپتال منتقل کیں ، ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
 

Advertisement