زلفی بخاری کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اضافی پروازیں شروع کرنے پر اظہار تشکر

زلفی بخاری کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اضافی پروازیں شروع کرنے پر اظہار تشکر

زلفی بخاری نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس مشکل ضرورت کے وقت برطانیہ میں رہنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی واپسی کیلئے انٹرنیشنل ایئر لائنز کی جانب سے مدد کرنے پر وہ شکر گزار ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر برٹش ایئر ویز اور ورجن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 اپریل کی نئی پابندیوں سے قبل پاکستان سے برطانیہ کیلئے برٹش ایئر ویزکی 5 پروازیں چلائی جا رہی ہیں جس میں 3شیڈول جبکہ 2اضافی پروازیں شامل ہیں۔ تین پروازیں ورجن ، چار پی آئی اے ، 2ترکش ایئر لائنز جبکہ ایک گلف ایئر لائنز کی پرواز برطانیہ کیلئے شیڈول ہے۔