گھروں کی فراہمی کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، باقی عہد بھی نبھائیں گے: عثمان بزدار

گھروں کی فراہمی کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، باقی عہد بھی نبھائیں گے: عثمان بزدار

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کیلئے پر عزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ عام آدمی کو چھت دینے کا وعدہ عمران خان پورا کر رہے ہیں، لاہور میں 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس بنا کر غریب کو گھر دیں گے، نیا دور ہے اور اب نیا لاہور ہے۔