دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قوم کی تائید و حمایت سے دشمن کے مذموم عزائم پہلے بھی ناکام بنائے، آئندہ بھی بنائیں گے، قوم اور سکیورٹی اداروں نے قیام امن کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، بزدل دشمن بہادر قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔

عثمان بزدار اور وفاقی وزیر غلام سرور خان نے حالیہ صورتحال پر اپوزیشن کے افسوسناک رویے کی مذمت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے حلقے کی ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ خدمت کے سفر کے سامنے انتشار کی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے، افراتفری کی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیا ہے اور دیتے رہیں گے، منفی سیاست کو 22 کروڑ عوام مسترد کرچکے ہیں، پے درپے ناکامیوں کے بعد مخالفین کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے۔