کورونا کی تیسری لہر مزید خطرناک، مہلک وائرس ایک ہی روز 144 جانیں لے گیا

کورونا کی تیسری لہر مزید خطرناک، مہلک وائرس ایک ہی روز 144 جانیں لے گیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 685 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 82 ہزار 469، سندھ میں 2 لاکھ 75 ہزار 815، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 10 ہزار 875، بلوچستان میں 21 ہزار 365، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 241، اسلام آباد میں 72 ہزار 150 جبکہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 193 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 14 لاکھ 31 ہزار 241 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 818 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 82 ہزار 290 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 652 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 144 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 842 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 799، سندھ میں 4 ہزار 576، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 29، اسلام آباد میں 652، بلوچستان میں 227، گلگت بلتستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 455 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔