بلاول زرداری کی کورونا پر نادان سیاست شرمناک حرکت ہے: شہباز گل

Published On 24 April,2021 02:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہبازگل کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری کی کورونا پر نادان سیاست شرمناک حرکت ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا پھر سے پھیل رہا ہے، بھارت، فرانس، ایران، اٹلی، برازیل، امریکہ، سپین میں سب جگہ پھر سے مثبت کیسز بڑھنے کی وجہ خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت ہے کیا ؟ ابھی چند ہفتے پہلے پورے پاکستان کے مثبت کیسز میں 40 فیصد کراچی سے تھے، تب آپ کہاں تھے ؟۔

 

Advertisement