تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، باجوڑ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، باجوڑ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

‏باجوڑکی تحصیل ماموند کے علاقے غاخی میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا، دھشت گردوں نے خفیہ ٹھکانوں میں بارودی مواد چھپا رکھا تھا۔

برآمد شدہ بارودی مواد اور اسلحہ دہشت گردوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی راء کی ایماء پر باجوڑ اور دیگر علاقوں میں تخریب کاری کے لئے استعمال کرنا تھا۔