لاہور: ہربنس پورہ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، وزیراعلی کا نوٹس

لاہور: ہربنس پورہ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، وزیراعلی کا نوٹس

لاہور میں قاتل ڈور ایک اور جان لے گئی، ہربنس پورہ کینال روڈ پر شہری گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا جسے سی ایم ایچ ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ پر ایس ایچ او ہربنس پورہ کو معطل کر دیا، 51 سالہ منظور حسین ننکانہ صاحب کا رہائشی تھا۔