عوام عمران خان کی آئی ایم ایف ڈیل میں نااہلی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں: بلاول بھٹو

عوام عمران خان کی آئی ایم ایف ڈیل میں نااہلی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں: بلاول بھٹو

اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام اپنے بجلی اور گیس کے مہنگے بلوں کے ذریعے عمران خان کی آئی ایم ایف ڈیل میں نااہلی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، عمران خان عوام کی جیبوں سے 700 ارب روپے سے زائد نکالنے کا منصوبہ بناچکے ہیں، آٹھ روپے فی یونٹ پر بجلی کا بل پھاڑ دینے والے عمران خان 21 روپے فی یونٹ تک بجلی مہنگی کر کے اپنی کارکردگی کے گن گارہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا وزیراعظم صاحب، بجلی اور گیس کے بل مہنگا کرنے کی ذمہ دار پچھلی حکومتیں نہیں بلکہ آپ خود ہیں۔