لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کورونا پر سیاست سنگدلی کی انتہا ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں، دکھی انسانیت کی خدمت کا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کی مخالفت برائے مخالفت میں انسانی زندگیوں پر بھی پوائنٹ سکورنگ کرنے سے باز نہیں آئی، دکھی انسانیت کو تنہاء چھوڑ کر سیاست کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، اپوزیشن ٹولے کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے، ان ناعاقبت اندیش عناصر نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران بھی عوام کی زندگیوں کی کوئی پرواہ نہیں کی تھی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا ذاتی مفادات کا تحفظ اور دروغ گوئی ہے، موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے، پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کے اس غیر ذمہ دارانہ منفی رویے کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔