تازہ ترین
  • بریکنگ :- لاہورکےمختلف علاقوں میں انٹرنیٹ،موبائل سروس بحال کرنےکافیصلہ
  • بریکنگ :- کالاشاہ کاکو،مریدکے،کامونکی،گوجرانوالہ اورگجرات میں موبائل سروس بند رکھنےکافیصلہ
  • بریکنگ :- شیخوپورہ اورگوجرانوالہ سےملحقہ جی ٹی روڈکےعلاقوں میں موبائل سروس معطل رہےگی
  • بریکنگ :- موبائل سروس جی ٹی روڈسے 5کلومیٹرکی حدودتک معطل رہےگی،وزارت داخلہ
  • بریکنگ :- اسلام آباد:وزارت داخلہ نےہدایات جاری کردیں

'4 لاکھ 95 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جاچکی'

Published On 27 April,2021 12:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ویکسی نیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے، ابھی تک 4 لاکھ 95 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 40 سال عمر سے زائد افراد کی رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے، ابھی تک 1 لاکھ 98 ہزار سے زائد ہیلتھ کئیر ورکرز کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے، 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد ہیلتھ کئیر ورکرز کو کوروناویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ابھی تک 4 لاکھ 95 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے، ابھی تک 1 لاکھ 64 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہے۔