بدقسمتی سے اپوزیشن بھی وہ ملی جس کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں: عثمان بزدار

بدقسمتی سے اپوزیشن بھی وہ ملی جس کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ استعفوں، لانگ مارچ کی تاریخیں دینے والوں کا اپنا مستقبل تاریک ہوچکا ہے، نااہل اور نالائق اپوزیشن بند گلی میں پھنس چکی ہے، اپوزیشن کو اب فیس سیونگ بھی نہیں ملے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں، حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والے خود منہ کے بل گر چکے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، مدت بھی پوری کریں گے اورانشاءاللہ آئندہ الیکشن میں بھی تحریک انصاف کامیاب ہوگی۔