اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے فرخ حبیب کو وزیرمملکت برائے اطلاعات بنانے کا فیصلہ کیا ہے، بطور وزیرمملکت نوٹیفکیشن آج ہی جاری ہونے کا امکان ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ فرخ حبیب کو بطور وزیر مملکت تقرری پر مبارکباد دیتا ہوں، فرخ حبیب اپنےعہدے کا کل حلف اٹھائیں گے۔