کورونا آؤٹ آف کنٹرول: تیسری لہر سے مزید 151 افراد زندگی ہار گئے

کورونا آؤٹ آف کنٹرول: تیسری لہر سے مزید 151 افراد زندگی ہار گئے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 480 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 98 ہزار 818، سندھ میں 2 لاکھ 81 ہزار 385، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 16 ہزار 523، بلوچستان میں 22 ہزار 118، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 296، اسلام آباد میں 74 ہزار 640 جبکہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 931 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 17 لاکھ 39 ہزار 27 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 13 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 8 ہزار 193 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 263 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 151 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار 680 ہوگئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 327، سندھ میں 4 ہزار 629، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 238، اسلام آباد میں 677، بلوچستان میں 233، گلگت بلتستان میں 106 اور آزاد کشمیر میں 470 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔