حکومت نے ہر شعبے میں ناکامیاں چھپانے کیلئے میڈیا کا گلا دبا رکھا ہے: بلاول بھٹو

حکومت نے ہر شعبے میں ناکامیاں چھپانے کیلئے میڈیا کا گلا دبا رکھا ہے: بلاول بھٹو

اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آزادیِ صحافت کو پابندِ سلاسل کیا ہوا ہے۔ پاکستان میں آزاد میڈیا کو دبانا، قوم کو شدید نقصان پہنچانا ہے۔ متعدد غیرجانبدار صحافیوں اور اینکرپرسن کو زبردستی ٹی وی اسکرینز سے ہٹایا گیا ہے۔ اب وہ صحافی اپنے غیرجانبدارانہ تجزیوں اور تبصروں کا اظہار سوشل میڈیا پر کرتے ہیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے دورِ حکومت میں کالے قوانین کا خاتمہ کیا جو ضیاء الحق نے صحافت پر لاگو کیے تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا پاکستان میں آزاد میڈیا کو دبانا، قوم کو شدید نقصان پہنچانا ہے۔ یہ عمل عوام کے جائز غصے اور مایوسی کے شعلوں پر مزید تیل چھڑکے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد میڈیا پر پابندیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔