لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی اور سیالکوٹ رمضان بازار میں پیش آنے والے واقعے سے آگاہ کیا۔ عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری سے رمضان بازار کے بارے میں تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔
بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے بھی شرکت کی۔ فردوس عاشق اعوان نے رمضان بازار میں ناقص اشیائے ضروریہ کے حوالے سے وزیراعلی کو بریف کیا ۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہدایت دی کہ رمضان بازاروں میں حکومتی پالیسی کے مطابق معیاری اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انتظامیہ فیلڈ میں نکل کر بھی آگاہ کرے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری سے سیالکوٹ رمضان بازار واقعہ بارے تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز سستے رمضان بازاروں میں ناقص اشیا کی فروخت پر معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کو جھاڑ پلا دی تھی۔