کورونا کی تیسری لہر مزید 120 افراد کی جان لے گئی، 4109 نئے مریض رجسٹرڈ

کورونا کی تیسری لہر مزید 120 افراد کی جان لے گئی، 4109 نئے مریض رجسٹرڈ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 109 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 16 ہزار 334، سندھ میں 2 لاکھ 90 ہزار 756، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 23 ہزار 150، بلوچستان میں 23 ہزار 186، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 367، اسلام آباد میں 77 ہزار 684 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 763 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 21 لاکھ 49 ہزار 935 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 103 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 52 ہزار 712 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 986 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 120 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار 797 ہوگئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 951، سندھ میں 4 ہزار 722، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 562، اسلام آباد میں 706، بلوچستان میں 246، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 503 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔