مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر حملے، چیئر مین سینٹ کا نوٹس لینے کا مطالبہ

مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر حملے، چیئر مین سینٹ کا نوٹس لینے کا مطالبہ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امریکہ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے پارلیمانی سربراہان کو خطوط بھیج دیے ہیں جن میںچیئرمین سینیٹ نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوجیوں کے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے سربراہان سے مخاطب ہوں، آپ کی توجہ ماضی قریب میں مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملے کی طرف دلاتا ہوں۔

صادق سنجرانی نے خط میں لکھا کہ مسجد اقصی دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے مقدس جگہ ہے، اس اقدام سے تمام انسانی اقدار اور بین الاقوامی قانون کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں۔ رمضان المبارک میں اسرائیلی افواج کا نمازیوں پر حملہ انسانی حقوق اور عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر ظلم و بربریت نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ کسی مذہب کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے خط میں تحریر کیا کہ سربراہان پارلیمنٹ اس ظالمانہ اقدام کی مذمت اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔