عالمی برادری اسرائیل کو ظلم و بربریت سے روکنے کیلئے فوری کردار ادا کریں: شہباز شریف

عالمی برادری اسرائیل کو ظلم و بربریت سے روکنے کیلئے فوری کردار ادا کریں: شہباز شریف

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس بلایا جائے اور اس قتل عام کو رکوایا جائے، اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے، اسرائیلی ظلم نہ روکا گیا تو پورا خطہ اور دنیا تباہی و بربادی کے جہنم میں جا گرے گی، بے گناہ خواتین اور شہید بچے پوری انسانیت سے انصاف کا سوال کر رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سمیت تمام مہذب دنیا کے بیان کافی نہیں، بے گناہوں کو بچانے کے لئے عملی قدم اٹھانا ہوگا، اسرائیل کی انسانیت سوز کارروائی نے مسلمانوں کی عیدالفطر کو غم میں بدل دیا ہے، ہم شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں۔