بلوچستان میں کورونا کے 50 نئے کیسز سامنے آئے، متاثرین کی کل تعداد 23 ہزار 778 ہو گئی

بلوچستان میں کورونا کے 50 نئے کیسز سامنے آئے، متاثرین کی کل تعداد 23 ہزار 778 ہو گئی

بلوچستان کے محکمہ صحت کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق آج صوبے میں 13 مئی کو کورونا مریضوں کی تعداد میں مزید 50 افراد کا اضافہ ہوا، 619 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 50 افراد کی رپورٹس مثبٹ آئی، مجموعی تعداد 23 ہزار 7 سو 78 تک پہنچ گئی۔

صوبے میں وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 8 اعشاریہ 07 فیصد ہے، بلوچستان میں 257 کورونا کے مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 22 ہزار 2 سو 56مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔