راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کیمینارا سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کیمینارا کی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں افغان امن عمل پر پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ خطے کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین سے اپنے تعلق کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ہم مختلف شعبہ جات میں باہمی مفاد کے تحت تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔