لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان تمام مسائل سے سرخرو ہو کر نکلیں گے، انہیں کسی سے کوئی خطرہ نہیں۔ ادارے، عمران خان اورحکومت ایک پیج پر ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دنیا میں اپوزیشن لیڈر وطن واپس آتے ہیں، یہ لوگ باہر جانا چاہتے ہیں، بھگوڑے صورتحال کا سامنا کرنے کے بجائے بھاگ جاتےہیں۔ حدیبیہ کیس 2 سے 3 ہفتے میں دائر کر دیں گے، منی لانڈرنگ اور شوگر ملز کیسز شہزاد اکبر دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سائبر ونگ سے لوگوں کی سب سےزیادہ شکایات ہیں، وزارت داخلہ میں ایف آئی اے کا ادارہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے، ایسا نہیں ہو سکتا سرکاری افسران من پسند سیٹ پرسالوں نوکری کریں، روٹیشن پالیسی اپنائی ہے، اب افسران کےتبادلےہوں گے،سائبر ونگ کو مزید فعال کیا جائے گا۔