اپوزیشن کی سیاسی دکان بند،پاکستانی معیشت ٹیک آف کرچکی:وزیرداخلہ شیخ رشید

اپوزیشن کی سیاسی دکان بند،پاکستانی معیشت ٹیک آف کرچکی:وزیرداخلہ شیخ رشید

شیخ رشید کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسے ڈر ہے کہ عمران خان اگلے دو سال میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا اور نامساعد بین الاقوامی معاشی حالات کے باوجود پاکستانی معیشت کا 4 فیصد گروتھ ریٹ وزیر اعظم عمران خان اور اُن کی معاشی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کا مظہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام معاشی اعشاریے مثبت ہونے کا مطلب ہے کہ پاکستانی معیشت اب’’ٹیک آف “کرچکی ہے۔ اگلے دو سالوں میں ترقی کی یہ شرح انشااللہ مزید بڑھے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن کی معاشی ترقی پر تنقید کا مطلب ملک میں محض سیاسی انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ڈر ہے کہ عمران خان اگلے الیکشن میں مزید کامیاں حاصل کرے گا۔ ان کی سیاسی دکان اب بند ہو چکی ہے۔ آئندہ بجٹ میں غریب طبقے بالخصوص تنخواہ دار اور سفید پوش طبقے کے لئے مراعات رکھی جائینگی۔