'ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ادوار میں اینٹی کرپشن، نیب کی کارکردگی میں واضح فرق ہے'

Published On 26 May,2021 10:07 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ادوار میں اینٹی کرپشن اور نیب کی کارکردگی میں واضح فرق ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 31 ماہ میں پنجاب میں اینٹی کرپشن نے 220 بلین کی ریکوری کی، مسلم لیگ ن کے 10 سال کی نسبت اُن کی حکومت نے 192 بلین کی اراضی واگزار کروائی۔

عمران خان نے کہا کہ نیب کی کارکردگی میں بھی واضح فرق ہے، 2018 سے 2020 کے دوران نیب نے 484 بلین روپے کی ریکوری کی، 1999 سے 2017 کے دوران نیب صرف 290 بلین روپے کی ریکوری کر سکا تھا۔
 

Advertisement