ڈھائی برس جعلی ترقی کے بجائے پائیدار اور یکساں ڈویلپمنٹ پر توجہ دی: عثمان بزدار

ڈھائی برس جعلی ترقی کے بجائے پائیدار اور یکساں ڈویلپمنٹ پر توجہ دی: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ذاتی مفاد کی خاطر استعمال کر کے تباہ کن کلچر کو پروان چڑھایا گیا، اب پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں سے سیاسی مداخلت کو ختم کر دیا، ہر ادارے اور محکمے کو سرکاری امور کی انجام دہی میں آزادی دی ہے، ہماری سیاست صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکمران اپنے کئے کی سزا بھگت رہے ہیں، فائدے کی بجائے ملک و قوم کیلئے کچھ کرتے تو انہیں آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے، پی ڈی ایم بھی ان کا بوجھ برداشت نہ کر پائی اور بالآخر ذاتی مفادات کی نذر ہوگئی۔