قصور: موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ میں تصادم، 3 خواتین جاں بحق، ایک شخص زخمی

Published On 30 May,2021 09:22 am

قصور: (دنیا نیوز) بھوے آصل کے قریب موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ کے درمیان تصادم کے نتیجے تین خواتین جاں بحق، ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ کیری ڈبہ کو عوام نے آگ لگا دی۔

کوٹ رادھا کشن سے موٹر سائیکل سوار فیملی چھانگا مانگا جا رہی تھی کہ جب بھوے آصل کے قریب پہنچے تو سامنے سے تیز رفتار کیری ڈبہ کی ٹکر سے شازیہ بی بی، نسیم بی بی، جمی بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع پر عوام کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر جمع ہو گئی اور کیری ڈبہ کو آگ لگا دی۔ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمییوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ لواحقین کے مطابق پولیس کو بار بار فون کرنے کے باوجود اہلکار موقع پر نہ پہنچے۔ چھانگا مانگا پولیس اور کوٹ رادھا کشن اپنی اپنی حدود کا تعین کرنے میں مصروف رہے، دوسری جانب مشتعل عوام نے کیری ڈبہ کو آگ لگا دی۔
 

Advertisement