تازہ ترین
  • بریکنگ :- کوئٹہ اورلسبیلہ کےعلاوہ بلوچستان کے 32اضلاع میں بلدیاتی الیکشن
  • بریکنگ :- بلدیاتی انتخابات کےلیےبیلٹ پیپرزاورانتخابی میٹریل کی ترسیل کاعمل مکمل
  • بریکنگ :- کوئٹہ:7 میونسپل کارپوریشن،838یونین کونسلزمیں پولنگ ہوگی
  • بریکنگ :- کوئٹہ:5ہزار345دیہی وارڈاور9ہزار14شہری وارڈکےلیےپولنگ ہوگی
  • بریکنگ :- کوئٹہ:35لاکھ52ہزار298ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے
  • بریکنگ :- پولنگ صبح 8بجےسےشام 5بجےتک بغیرکسی وقفےکےجاری رہےگی
  • بریکنگ :- کوئٹہ:20لاکھ 6ہزار274مرداور15لاکھ46ہزار124خواتین ووٹرزہیں
  • بریکنگ :- کوئٹہ:32اضلاع میں 5ہزار226پولنگ اسٹیشنزقائم
  • بریکنگ :- کوئٹہ:2ہزار54پولنگ اسٹیشنزانتہائی حساس،ایک ہزار974حساس قرار
  • بریکنگ :- الیکشن میں16 ہزار195امیدوارمدمقابل،102 امیدواربلامقابلہ منتخب
  • بریکنگ :- کوئٹہ:پولنگ اسٹیشنزپرپولیس،لیویزاورایف سی کےجوان تعینات ہوں گے

لاہور پولیو سے پاک ہوگیا، ماحولیاتی نمونے نیگیٹو آگئے

Published On 31 May,2021 12:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور پولیو سے پاک ہوگیا، ماحولیاتی نمونے نیگیٹو آگئے۔ اس ماہ کے پولیو کے تمام ماحولیاتی نمونہ جات نیگیٹو آئے۔

ماحولیاتی نمونہ جات کا نیگٹو ہونا پولیو مہم کی ایک بہت بڑی کامیابی کی طرف اشارہ ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے پولیو کے ماحولیاتی نمونہ جات مثبت آ رہے تھے۔ شہر کی پانچ ڈرینوں ملتان روڈ، گلشن راوی، اوٹ فال روڈ ایف، جی اور ایچ سے پولیو نمونے لئے گئے۔ چار ماہ کے دورانیہ میں پولیو کے تمام تر ماحولیاتی نمونہ جات نیگٹو آئے ہیں۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ شہریوں کے لئے یہ ایک بہت بڑی خوشخبری ہے، لاہور شہر کو پولیو سے پاک برقرار رکھنا ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ پولیو ورکرز ٹیموں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی لاہور نے تمام انتظامیہ، ڈاکٹرز اور پولیو ورکرز کو پولیو کے ماحولیاتی نمونہ جات نیگٹو آنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہم نے آئندہ بھی پولیو مہم کو اسی لگن اور ایمانداری کے ساتھ جاری رکھنا ہے۔