پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 38 ضمنی انتخاب کیلیے امیدوار 7 جون سے 10 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست 11 جون کو جاری کی جائے گی، امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 18 جون تک کی جائے گی، امیدوار ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کیخلاف 22 جون تک اپیلیں دائر کرسکیں گے، امیدواروں کو یکم جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

خیال رہے پی پی 38 سیالکوٹ کی نشست چودھری خوش اختر سبحانی کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔