تازہ ترین
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 20 اموات
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 29 ہزار 97ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 58 ہزار 334 کوروناٹیسٹ کیےگئے
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید 7586 کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 13 فیصدرہی،این سی اوسی

پاکستانی مسافروں سمیت 7 ملکوں پر پابندی برقرار، دبئی سول ایوی ایشن کا ہدایت نامہ جاری

Published On 04 June,2021 12:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے دبئی سول ایوی ایشن حکام نے پاکستانی مسافروں سمیت 7 ملکوں پر پابندی برقرار رکھی ہے۔

دبئی سول ایوی ایشن حکام نے سفری پابندی کا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ پابندی والے ممالک میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائجیریا، جنوبی افریقہ شامل ہیں، تمام ایئر لائنز کو متعلقہ ملکوں سے آنے والے مسافروں کو بورڈنگ جاری کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ 14 دن کیلئے پابندی والے ممالک سے آنے والے مسافروں کو دبئی یا ٹرانزٹ کیلئے بورڈنگ کارڈ جاری نہ کیا جائے، خلاف ورزی میں ملوث ایئر لائنز کو جرمانہ کیا جائے گا یا فضائی آپریشن کے حوالے سے کارروائی کی جائے گی۔