کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، 6 فوڈ پوائنٹس سربمہر، 37 مقدمات درج

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، 6 فوڈ پوائنٹس سربمہر، 37 مقدمات درج

کمشنر آفس کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر لکسس گرینڈ ہوٹل کےشادی ہال سمیت بٹ مارکی کریم بلاک، نرالا کڑاہی تکہ لکشمی چوک کو سربمہر کر دیا گیا جبکہ فرائی چکس اور اوپی ٹی پی فیصل ٹاؤن کو بھی بند کروا دیا گیا۔

پولیس کی جانب سے فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 6 اورسماجی فاصلوں کی خلاف ورزی پر 31 مقدمات درج کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے مطابق مجموعی طور پر لاک ڈاؤن کے دوران 6 ہزار 436 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 3 ہزار 612 جبکہ دیگر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 824 مقدمات درج ہوئے۔