پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا میری ٹائم سکیورٹی پٹرولنگ کے دوران جبوتی کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا میری ٹائم سکیورٹی پٹرولنگ کے دوران جبوتی کا دورہ

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر جناب محمد علی حُمید کا وزراء اور اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ پی این ایس سیف کا دورہ کیا اور جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر جبوتی بحریہ، کمانڈر جبوتی کوسٹ گارڈ اور دیگر حکام سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، پی این ایس سیف کے اس دورے سے دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات اور مشترکہ آپریشن کی صلاحیتوں کو فروغ ملے گا۔