اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور معیشت کی تباہی کا اپوزیشن کا بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے۔
سماجی رابط کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اب اپوزیشن کے اندرونی اختلافات اور لیڈرشپ کی لڑائی ان کی رہی سہی سیاست کو فارغ کر دے گی، اپوزیشن کی سنجیدہ پارلیمانی لیڈرشپ انتخابی اصلاحات پر بات کرنا چاہتی ہے لیکن غیر سنجیدہ قیادت راستے میں رکاوٹ ہے۔