ملک کے اکثر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر آج بھی جاری رہے گی: محکمہ موسمیات

ملک کے اکثر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر آج بھی جاری رہے گی: محکمہ موسمیات

پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت 44، اٹک اور سرگودھا میں 47 تک رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے مختلف علاقے بھی شدید گرمی کے زیر اثر ہیں۔ دادو میں پارہ 48 تک رہے گا۔ بلوچستان میں گرمی حدوں کو چھو رہی ہے۔ نوکنڈی میں درجہ حرارت 50 تک جانے کی پیشگوئی ہے۔