محکمہ کالجز سندھ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی شیڈول کا اعلان کردیا

Published On 10 June,2021 06:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ کالجز سندھ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، دسویں جماعت کے امتحانات 5 جولائی جبکہ بارہویں جماعت کے امتحانات 26 جولائی سے ہوں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امتحانی پرچے اختیاری مضامین کے 60 فیصد حصے سے ہوں گے۔ بارہویں جماعت کے پرچے کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ 50 فیصد اختیاری، 30 فیصد مختصر جبکہ 20 فیصد تفصیلی سوال جواب پر مشتمل امتحانی پرچہ ہوگا۔

ادھر محکمہ کالجز سندھ نے ہدایت کی ہے کہ رواں سال پریکٹیکل کے امتحانات نہیں ہونگے۔ گیارہویں جماعت کے امتحانات بارہویں جماعت کے امتحانات کے بعد ہونگے۔ تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے۔
 

Advertisement