کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری، غربت تاریخی ہے تو بجٹ کیسے عوامی ہوسکتا ہے ؟ بجٹ آگیا مگر غریب کے گھر کا چولہا آج تک بجھا ہوا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ 2021 کو عوام پر معاشی حملہ قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر مہنگائی تاریخی ہے، بیروزگاری تاریخی ہے، غربت تاریخی ہے تو بجٹ کیسے عوامی ہوسکتا ہے، جب پی ٹی آئی اپنا عوام دشمن بجٹ پیش کر رہی تھی تو پارلیمان کے باہر سرکاری ملازمین مہنگائی کی دہائیاں دے رہے تھے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے، وزیراعظم عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بجٹ 2021 کو پیش کر کے عمران خان نے اپنا غریب دشمن اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کر دیا اور پاکستان پیپلزپارٹی عمران خان کو عوام کے معاشی قتل عام کی اجازت نہیں دے گی۔