ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی کو دھچکا، امیدوار قیصر اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد

ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی کو دھچکا، امیدوار قیصر اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد

پی ٹی آئی امیدوار قیصراقبال بریار برطانیہ کی شہریت کے حامل نکلے۔ قیصر بریار کے خلاف چودھری بشارت کاہلوں ایڈووکیٹ نے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے دلائل دیئے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت قیصر اقبال بریار الیکشن میں حصہ لینے کے اہل نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق کاغذات نامزدگی داخل ہونے سے قبل غیر ملکی شہریت منسوخی کا پراسس مکمل ہونا ضروری ہے، سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق غیر ملکی شہریت منسوخ کرنے کی درخواست دینا کافی نہیں۔

ذرائع کے مطابق قیصر اقبال کے کورنگ امیدوار احسن سلیم بریار ہوسکتے ہیں۔ حلقے میں ضمنی الیکشن 28 جولائی کو شیڈول ہیں۔