وزیراعظم عمران خان کی آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز آمد، سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

وزیراعظم عمران خان کی آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز آمد، سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں مسلح افواج کے سربراہان سمیت وفاقی وزرا شریک ہوئے۔ اس موقع پر ملکی دفاع کو درپیش چیلنجز، مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے تناظر میں آئندہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان نے ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔