'کرپٹ اپوزیشن کی تمام تر گیدڑ بھبھکیوں کے باوجود عوام دوست بجٹ منطور ہوگیا'

Published On 30 June,2021 03:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ اپوزیشن کی تمام تر گیدڑ بھبھکیوں کے باوجود وفاق اور پنجاب کا عوام دوست بجٹ منطور ہوگیا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں انسانی ترقی پر خرچ کرنے کیلئے کثیر رقم مختص کی گئی ہے، صحت تعلیم اور انفراسٹرکچر کے میدان میں بزدار حکومت انقلاب برپا کرنے جا رہی ہے، پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی کا خاتمہ ہو رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نااہل اپوزیشن کی راہیں جدا جدا ہوچکی، یہ اسمبلی میں بھی متفق نہ ہوسکے، ان کو صرف اپنی لوٹ مار اور چوری چکاری بچانے کی فکر ہے، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آج پنجاب اسمبلی میں اپنی تقریر میں عوامی نمائندوں اور عوام کے سامنے بدلتے ترقی کرتے پھلتے پھولتے پنجاب کا نقشہ فارمولا اور روڈ میپ پیش کریں گے۔
 

Advertisement